by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بروقت وارننگ نے تباہی ٹال دی، گلگت بلتستان میں قیمتی جانیں محفوظ

اسلام آباد (پی این پی) ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیشگی الرٹس سے گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں،

ہنزہ نگر میں گلیشیئر کے پھٹنے اور ریلے کی وارننگ دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ کے بعد مقامی آبادی کو فورا محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 5 جون کی رات 8 بج کر 52 منٹ پر ہِسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ہِسپر گلیشیئر سے نکلنے والا پانی ریلے میں تبدیل ہوگیا تھا، آبادی کی بروقت منتقلی کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

PNP

Comments are closed.