by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کشمیری عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں

فائل فوٹو

ترجمان ازاد کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور کوہالہ میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

ترجمان آزاد کشمیر حکومت کے مطابق کوہالہ میں تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے ہیں۔

ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے مطابق گزشتہ روز کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی، سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محدود نوعیت کی کارروائی میں محاصرہ ختم کرایا۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق 6 جون سے اب تک پُرتشدد عناصر کی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شہدا میں راولاکوٹ پولیس کے 3 اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کا 1 اہلکار شامل ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ میں مارے گئے۔



PNP

Comments are closed.