by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسحاق ڈار کا گندم مہنگی ہونے پر اظہارِ تشویش

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گندم کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گندم کی سپلائی بڑھانے سمیت تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ اور ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی ترجیح ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کے ذخائر تسلی بخش ہیں، چینی کے ذخائر آئندہ کرشنگ سیزن تک ضروریات کے لیے کافی ہیں۔



PNP

Comments are closed.