چکوال میں 9 سالہ بچی ڈاکوؤں کے بجائے سی سی ڈی اہلکار کی گولی کا نشانہ بنی، پولیس ذرائع
چکوال میں تین روز قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 9 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچی ڈاکوؤں کے بجائے سی سی ڈی اہلکار کی گولی کا نشانہ بنی۔ آسٹریلیا سے آیا خاندان پہلے ڈاکوؤں اور بعد میں اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آیا، فائرنگ میں ملوث اہلکار کو گرفتار کر کے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ مقابلے میں دونوں مرکزی ڈکیت بھی مارے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمز تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے بروقت کارروائی کی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں واردات میں ملوث دونوں مرکزی ڈکیت ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کر دی گئی ہے جو تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔
پولیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غفلت یا قصور ثابت ہونے پر گرفتار اہلکار کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.