by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولا کوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کے اہلکارکی ٹانگیں توڑ دیں

فائل فوٹو۔

راولا کوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کی ٹانگیں توڑ دیں۔ اہلکار کشمیر میں خصوصی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ نون پولیس کا اے ایس آئی جاوید اپنی والدہ کے انتقال کا سن کر واپس آ رہا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق راولا کوٹ میں مظاہرین نے پولیس اہلکار کو روکا اور تلاشی لی، جیب سے پولیس کارڈ نکلنے پر مظاہرین نے اس پر تشدد کیا اور اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی جاوید کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 



PNP

Comments are closed.