by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام لگ گیا۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ میں انگلینڈ کے کچھ فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، انگلینڈ کے فینز سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ 

ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ فینز بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ 70 ہزار 649 افراد کے گنجائش والے اسٹیڈیم میں 70 ہزار 389 افراد نے میچ دیکھا۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے میچ میں آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کروشیا کے خلاف مدمقابل ہوئی۔



PNP

Comments are closed.