by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سینئر اسپورٹس صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سینئر اسپورٹس صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق قمر احمد دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

قمر احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بیت السلام مسجد ڈی ایچ اے فیز فور میں ادا کی جائے گی۔

قمر احمد کا پاکستان کے ابتدائی کرکٹ صحافیوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے نے 400 سے زائد ٹیسٹ میچز اور 600 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور دنیا بھر میں آئی سی سی ایونٹس بھی کور کیے۔

قمر احمد 23 اکتوبر 1937 کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 17 فرسٹ کلاس کرکٹ میچز بھی کھیلے۔



PNP

Comments are closed.