by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد پولیس، 2 خواتین کا قاتل خیبر پختونخوا سے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے 2 خواتین کے قتل کے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق آب پارہ میں گھریلو تنازع پر 2 خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزم کو 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے پولیس ٹیموں کےلیے 25 لاکھ روپے انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.