by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے

جکارتہ(پی این پی)انڈونیشیا میں رواں سال 27فروری کو ایک گاڑی میں ٹک ٹاک لائیو کے دوران 22سالہ نوجوان اور 25سالہ لڑکی کو بوسہ لیتے دیکھا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر شادی شدہ جوڑے کے بوسہ لینے کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے شکایت درج کرائی تھی جس پر شریعہ پولیس نے اپریل میں جوڑے کو گرفتار کرلیا۔بعد ازاں انڈونیشیا کی ایک شریعہ عدالت میں سماعت ہوئی جہاں ٹک ٹاک لائیو کی ویڈیو والے موبائل فون اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بھی بطور ثبوت ضبط کرتے ہوئے انہیں تلف کرنے کا حکم دیا گیا۔

شرعی عدالت نے ابتدا میں دونوں کو 25، 25کوڑوں کی سزا سنائی تھی تاہم چونکہ وہ تقریباً چار ماہ جیل میں گزار چکے تھے اس لیے سزا کم کرکے 21کوڑے فی کس کر دی گئی تھی اور سرعام عمل درآمد کا حکم دیا۔عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے صوبائی دارالحکومت بانڈا آچے کے بستان السلام سٹی پارک میں تقریباً 100سے زائد افراد کے سامنے دی گئی۔ محکمہ قانون و اںصاف کے نقاب پوش اہلکاروں نے بانس نما لکڑی کی چھڑی سے کوڑے مارے گئے۔

PNP

Comments are closed.