لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور فائر کر دیے، جس کے بعد نوجوان لڑکے کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے زیرِ استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اس معاملے سے متعلق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اہلخانہ کے ساتھ جارہا تھا کہ گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے 5 فائر کیے۔
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گاڑی کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔
PNP
Comments are closed.