by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور، نشتر کالونی میں مضر صحت دودھ پینے سے بچہ جاں بحق

فائل فوٹو

لاہور کی نشتر کالونی میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی طبیعت خراب ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 سال کا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، 3 سال کا بچہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ 

والدین نے محلے سے کھلا دودھ خریدا تھا، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ماہرین اور دودھ کے معائنے کے لیے فوڈ ڈپارٹمنٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.