چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے سے متعلق تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ طور ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کا جائزہ لے گا، ایڈوانس ادائیگیوں کے بعد کیا کام کیے، کیا نہیں، عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ساڑھے 8 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی گرفتار ہیں۔
PNP
Comments are closed.