by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اردن کی سرحد کے قریب ڈرون مار گرانے کا اسرائیلی فوج کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے اردن کی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون اسرائیلی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا، تاہم اس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کہاں سے روانہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ڈرون کے ماخذ اور ممکنہ مقصد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اردن بھی مختلف حملوں کی زد میں آتا رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق موجودہ تنازع میں اسرائیل نے براہ راست فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، تاہم خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.