کراچی: لیاری میں فائرنگ، عزیر بلوچ کے بھائی کے زخمی ہونے کی اطلاع
کراچی میں لیاری کے مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت زبیر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ زبیر بلوچ لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کا بھائی بتایا جارہا ہے، مزید تصدیق کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مزید دو افراد سول اسپتال پہنچے ہیں۔ زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.