امریکی فوج کی ایران کے حملے میں ایف-35 طیارے تباہ ہونے کی تردید
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع پر گردش کرنے والے ان تمام دعوؤں کو سراسر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے حالیہ حملوں کے دوران اردن میں موجود امریکی ایئربیس پر ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری اپنے باضابطہ بیان میں سینٹکام نے واضح کیا کہ ایران کے حالیہ حملوں کی کوششوں میں کوئی بھی امریکی جنگی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی اسے کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے۔ سینٹکام کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل اور ڈرونز یا تو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے یا پھر اپنے ہدف تک پہنچنے میں مکمل ناکام رہے۔
اس کے علاوہ امریکی فوج نے ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکابندی کے دوران ایرانی کارروائی کے نتیجے میں کسی کمرشل آئل ٹینکر “نورا” کو نقصان پہنچا ہے۔
امریکی عسکری حکام نے مزید کہا کہ خطے میں ناکابندی کو مکمل طور پر نافذ اور مؤثر رکھنے کے لیے امریکا کے 20 سے زائد جنگی جہاز، سیکڑوں طیارے اور ہزاروں فوجی بدستور ہائی الرٹ ہیں اور اپنا آپریشن بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.