بھارت کے شہر ناگپور کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر 17 سالہ نوجوان کرکٹر نے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والی نوجوان لڑکی کی شناخت ادیتی موریشور چوکانڈے کے نام سے کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کرکٹر 2 سال سے سخت ٹریننگ کر رہی تھی تاکہ ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں منتخب ہو سکے اور کرکٹ کے میدان میں اپنا نام بنا سکے۔
رپورٹ کے مطابق ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر ادیتی موریشور چوکانڈے شدید ذہنی دباؤ میں آ گئی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اس حوالے سے تحقیق کر رہی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو نوجوان کرکٹر کا ایک نوٹ برآمد کیا ہے، جس میں اس نے اپنی تکلیف کے بارے میں لکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادیتی موریشور چوکانڈے کا تعلق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر اکولا سے ہے، وہ اکولا سے اپنی والدہ کے ہمراہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کے لیے ناگپور آئی تھیں اور لکشمی نگر کے علاقے میں مقیم تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے یہ نوجوان کرکٹر بی سی سی آئی سے منسلک کرکٹ اکیڈمی میں جگہ بنانے اور اعلیٰ سطح پر کھیلنے کی امید میں ناگپور کی سرو کرکٹ اکیڈمی میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ادیتی موریشور چوکانڈے کا بھائی بھی کرکٹر ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا ہے، موت کی اصل وجہ کی تصدیق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ہو سکے گی۔
PNP
Comments are closed.