by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبنائے ہرمز میں جہاز پرحملے کی اطلاع ،آگ لگ گئی

عمان : آبنائے ہرمز میں ایک جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایک ملاح لاپتہ ہو گیا، جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا نشانہ بنا۔ لائبیریا کے پرچم بردار جہاز کے ایک حصے میں آگ لگی۔جہاز کے عملے نے آگ بجھانے کی کوشش بھی کی۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے متعلق نئے بحری راستے پر معاہدے کے قریب ہیں۔

PNP

Comments are closed.