کراچی(پی این پی) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 27 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت428 روپے کم ہوکر 3لاکھ 66ہزار 886 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 4055 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.