اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع
روم: اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں سکیورٹی امور پر مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سرحدی معاملات پر پیش رفت کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین روزہ مذاکرات اٹلی کے دارالحکومت روم میں امریکی سفارت خانے میں ہو رہے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے تکنیکی وفود شریک ہیں۔ اسرائیلی وفد میں فوج کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جنوبی لبنان کی سکیورٹی صورتحال، سرحدی تنازعات اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ بھی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل ہے۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے سے متعلق پیش رفت خطے میں ایک پائیدار معاہدے کے لیے اہم ہو سکتی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے سرحدی حد بندی، جنوبی لبنان کی تعمیر نو اور سکیورٹی انتظامات کے لیے مختلف ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
یہ مذاکرات اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کا ساتواں دور ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی سکیورٹی انتظامات کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.