پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔
جاری مختصر حکم نامے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست منظور کر لی۔
حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن صوبوں، کنٹونمنٹ بورڈز اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں اور حلقے کے ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست قبول کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.