مسلسل تین مرتبہ کمی کے بعد آج پیٹرول مہنگا کردیا گیا، ڈیزل سستا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کردی گئی ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرول کی قیمت مسلسل تین مرتبہ کمی کے بعد آج بڑھادی گئی ہے۔ پیٹرول 4 روپے 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 اگست کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ 31 جولائی، 3 اور 4 اگست کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی تھی۔
PNP
Comments are closed.