by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاور ڈویژن کی نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں سے متعلق ہدایت

پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کی منظوری میں تیزی کے اقدامات کی ہدایت کردی ۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو حالیہ ہدایات میں عمل درآمد کے لیے ڈسکوز اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کو اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس کی بروقت، قابلِ تصدیق ادائیگی نیٹ میٹرنگ کی منظوری کے لیے بنیادی شرط قرار پائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 9 فروری 2026ء سے قبل ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی پر زیر التوا کیسز کی تصدیق کی جائے گی، تمام تقاضے مکمل کرنے والے صارفین کو تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی ٹی سی کو بلنگ سسٹم اور سافٹ ویئر کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، تصدیقی پراسیس رکاوٹیں پیدا کرنے کےلیے نہیں درست اور منصفانہ عمل درآمد کے لیے ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام ڈسکوز میں نیٹ میٹرنگ کیسز پر عمل درآمد کے عمل کی پاور ڈویژن خود نگرانی کرے گا۔



PNP

Comments are closed.