by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت سندھ طاس معاہدے کی ساخت، تاریخ اور افادیت مسخ کرنا چاہتا ہے، رضوان سعید

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

امریکی جریدے میں سندھ طاس معاہدے پر مضمون میں سفیر پاکستان نے امریکا میں متعین بھارتی سفیر کے شائع آرٹیکل میں تمام بے بُنیاد الزامات کی یکسر تردید کی اور اُسے حقیقت سے مُنافی قرار دیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت مُسلسل سندھ طاس معاہدے کی ساخت، تاریخ، مقصد اور افادیت کو مسخ کرنے کی ناکام کاوشیں کر رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی پاسداری دونوں فریقین پر لازمی ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ کوئی ریاست یا فریق کسی بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریوں سے بری الزمہ نہیں ہو سکتا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ بددستور، موثر، نافذ العمل اور قانونی طور پر دونوں فریقین پر لاگو ہے۔ اور پاکستان اس معاہدے کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کیلئے پُر عزم ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات کو منسوخ کر کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔ 



PNP

Comments are closed.