by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبے بنانے میں بانئ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے: اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوبے بنانے میں بانئ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے،

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، پنجاب حکومت استعفیٰ دے، کسانوں سے معافی مانگے۔



PNP

Comments are closed.