کراچی(پی این پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13ڈی میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، شہریوں نے تعاقب کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور تشدد کیا پھر گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
دوسری جانب کورنگی کازوے ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ایک ملزم مارا گیا۔
اس کے علاوہ گلشن حدید گبول گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
PNP
Comments are closed.