کراچی (پی این پی) پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی نے 30 ستمبر، 2026 کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی مدت کےلئے 3.1 بلین روپے کے بعدازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔ بینک کے مجموعی ڈیپازٹ 630.7 بلین روپے رہے جو صارفین کی طرف سے بینک کی خدمات میں مسلسل اعتماد کا مظہر ہے۔
دسمبر 2025 سے اب تک بینک اسلامی کے کرنٹ اکائونٹس میں 9.7 فیصد اضافہ ہواجس سے مجموعی ڈپازٹس میں ان کا حصہ دسمبر 2025 کے اختتام کے 43.6 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو گیا۔بہتر ڈیپازٹ مکس نے بینک کے کاسا کے تناسب کو مضبوط کیا جو دسمبر 2025 میں 71.2فیصد کے مقابلے میں 74.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مدت کےلئے بینک کی کل آمدن 31.9 بلین روپے رہی جبکہ کیپٹل ایڈوکیسی ریشو ( سی اے آر) 14.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو ریگولیٹری تقاضوں سے زیادہ ہے۔
سال کے آوائل مین بینک کو صارفین کےلئے ٹیکنالوجی پر مبنی بینکنگ حل فراہم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز کی طرف سے پاکستان کا بہترین اسلامک ڈیجیٹل بینک تسلیم کیا گیا۔اسی سلسلے میں بینک کو ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں کری ایٹو ایکسیلنس کیٹیگری میں بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے کہا ’’ جیسا کہ ملک ربا سے پاک مالی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے، اس تناظر میں اسلامی بینکوں کو اس تبدیلی کو ممکن بنانے میں اہم کردار اداکرنا ہے۔ ہمارے لئے اس کا مطلب اسلامی بینکاری کو ہر شخص کے لئے آسان اور قابل رسائی بنانا ہے اور ہماری کوششیں اس کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔ہمارے مالی نتائج ربا سے پاک بینکاری پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہیں۔ہم انسانیت کو ربا سے بچانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے کام کرتے رہیں گے۔‘‘
ملک بھر میں 560 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ بینک ریٹیل بینکنگ، کیش مینجمنٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ، تجارت اور بیرونِ ملک سے رقوم کی ترسیل کے شعبوں میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا اور انسانیت کو سود سے بچانا ہے۔
PNP
Comments are closed.