by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (پی این پی) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،

جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق 12 سے 17 ستمبر تک راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش متوقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ان کے گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کے مطابق بارشوں کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو ضروری حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

PNP

Comments are closed.