کراچی (پی این پی) شہر قائد میں گھر سے بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرکے جانور ذبح کرنے والے قصائی کو گرفتار کرلیا۔
سندھ فوڈاتھارٹی کی لیاری کے علاقے آگرہ تاج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کاگوشت برآمد کرلیا۔ مردہ جانور ذبح کرنے والے قصائی کو گرفتار کرکے قصائی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر جانور ذبح کیے جانے کا انکشاف ہوا ، کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ساوٴتھ کی ہدایت پر کی گئی۔ قصائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ علاقہ مکینوں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوشت کے نمونے مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گے۔
PNP
Comments are closed.