by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تیسرا ٹیسٹ، رضا اللّٰہ کی دھواں دار بیٹنگ، انگلینڈ کیلئے 130 رنز کا ہدف سیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست سے بچ گئی، رضا اللّٰہ نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کی لاج رکھ لی۔

برمنگھم میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں449 رنز بنائے، رضا اللّٰہ نے 9ویں وکٹ پر محمد عباس کے ساتھ مل کر 121 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچالیا۔

 رضا اللّٰہ نے اس دوران 9 بلند و بالا چھکے اور 4 خوبصورت چوکے لگائے اور انگلش بولرز کو دن میں تارے دکھا دیے، دوسری طرف محمد عباس نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی باری کھیلی۔

دوسری اننگز میں اوپنر اذان اویس نے 59، بابر اعظم نے 76 اور شان مسعود نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

انگلینڈ کی طرف سے اٹکنسن سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رابنسن، لارنس اور ٹنگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جواب میں انگلینڈ نے پہلی باری میں 453 رنز اسکور کیے تھے۔



PNP

Comments are closed.