by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

فائل فوٹو: ایکس 

سابق وفاقی وزیر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف، رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق محمود بشیر ورک کینسر کی بیماری میں مبتلا اور لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے، نماز جنازہ کل صبح ادا کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے  چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم  کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔



PNP

Comments are closed.