ایران کا عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز معاہدے پر پیر کو دستخط کا اعلان
تہران: ایران نے عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے پر پیر کے روز دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق پیر کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، جس کے دوران ایران اور عمان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
مسعود پزشکیان نے بتایا کہ اجلاس میں ان تمام ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے جن کی سرزمین کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
ایرانی صدر نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور مبینہ جارحیت ختم کردے تو آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
ایران کی جانب سے معاہدے اور آبنائے ہرمز سے متعلق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث اہم بحری گزرگاہ کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
PNP
Comments are closed.