انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو 2 رنز سے ہرا دیا
انگلینڈ انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 کو 2 رنز سے شکست دے دی۔
دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان انڈر 19 ٹیم 303 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے 86 اور حسنین عباس ڈار نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، پاکستان کے رضوان اللّٰہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
چار میچوں کی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.