تین ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ، انگلینڈ کا سری لنکا کو 387 رنز کا ہدف
تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں کا 386 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 167 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بیٹن نے 74، ہیری بروک نے 44، جارڈ کاکس نے 43، ول جیکس نے 30 جبکہ سیم کرن نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو نے 2 جبکہ دلشن مدھوشنکا، ایشان ملنگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہیں، یہ میچ اس 3 ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل سے قبل آخری میچ ہے۔ میچ کے نتیجے سے فائنلسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.