مقدس مقامات پر حوثی حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات مذہبی اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔
اپنے بیان میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام انسانی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جارحیت سے اجتناب کا درس دیتا ہے۔
امام کعبہ نے موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے عوام کو افواہوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی واقعے سے متعلق معلومات صرف مستند اور قابل اعتماد ذرائع سے حاصل کی جائیں۔
شیخ عبدالرحمان السدیس کے مطابق عوام کا اتحاد اور قومی یکجہتی کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے بنیادی قوت ہے۔
PNP
Comments are closed.