لاہور میں چلنے والی کمزور ہوا اور بھارت سے آنے والی ہوائیں فضائی معیار خراب کر رہی ہیں: مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں چلنے والی کمزور ہوا اور بھارت سے آنے والی ہوائیں فضائی معیار خراب کر رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مانیٹرنگ، روک تھام اور فیلڈ انفورسمنٹ جاری ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر 3 صنعتی یونٹس کو سیل کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 16 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا ہے کہ 4 اینٹوں کے بھٹے مسمار کیے گئے ہیں، 8 کو سیل کیا گیا ہے، 4 بھٹوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ غیر معیاری پلاسٹک فیکٹریز کے خلاف کارروائیوں میں 178 مقامات کی انسپیکشن کی گئی جن میں 13 مقامات کو سیل کر کے 613 کلو گرام پلاسٹک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائیوں میں 5 لاکھ 16 ہزار 327 وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.