اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ادویات بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں لے لئے گئے
اسلام آباد (پی این پی)اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔
کنٹینرز مالکان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ادویات سے بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں لے لیے۔کنٹینر مالکان نے بتایا کہ کنٹینرز راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ادویات لے کر آئے تھے،گرمی کے باعث کنٹینرز میں موجود ادویات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔مالکان کے مطابق پولیس نے ہم سے کنٹینرز کی چابیاں اور کاغذات بھی لے لیے ہیں،ڈرائیونگ لائسنس، بلٹی رسید سمیت دیگر دستاویزات بھی پولیس نے لے لیں۔
بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا۔ محسن نقوی نے تحویل میں لیے گئے ادویات کے کنٹینرز فوری ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دواں کے کنٹینرز اور گاڑیوں کو کسی صورت نہ روکا جائے، متعلقہ پولیس و انتظامی حکام اس ضمن میں ہدایات پر من وعن عمل یقینی بنائیں۔
PNP
Comments are closed.