by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ، مسافروں کیلئے الرٹ جاری

ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک بالخصوص بحرین، کویت اور سعودی عرب جانے والی کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

مسافروں کو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فلائی دبئی نے آج دبئی سے بحرین، ابہا اور ینبع جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے بلغراد، ماسکو، الماتی اور منسک جانے والی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ائیرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔

اتحاد ائیرویز کی بھی کئی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

EY353 ابوظہبی – حیدرآباد، 6:40 کے بجائے 7:44 پر روانہ ہوگی۔

EY233 ابوظہبی – بنگلورو، 7:00 کے بجائے 7:54 پر روانہ ہوگی۔

EY303 ابوظہبی – اسلام آباد، 7:10 کے بجائے 7:59 پر روانہ ہوگی۔

ایئر عربیہ کا نیٹ ورک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی سے کویت اور بحرین کے لیے درجنوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ابوظہبی – کویت: 3L020 منسوخ
کویت – ابوظہبی: 3L021 منسوخ
شارجہ – کویت: G9068 اور G9124 منسوخ
شارجہ – بحرین: G9107 اور G9108 منسوخ
شارجہ – ابہا: G9195 / G9196 منسوخ

کئی دیگر پروازیں ابھی تک روانہ نہیں ہو سکیں اور ان کا اسٹیٹس “Not yet departed” ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ائیرلائن اسپائس جیٹ کی دبئی – ممبئی پرواز SG5113 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دہلی ائیرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کی مدد کے لیے ائیرلائن سے رابطے میں ہے۔

 

یو اے ای کی ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ائیرپورٹس آپریشنل ہیں لیکن شیڈول میں تبدیلی ممکن ہے۔

اس لیے گھر سے نکلنے سے پہلے ائیرلائن کی ویب سائٹ یا ایپ پر فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔

اپنا رابطہ نمبر ائیرلائن کے پاس اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ ایس ایم ایس الرٹ مل سکے۔ چیک اِن آن لائن مکمل کریں اور کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔

PNP

Comments are closed.