by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ضلعی عدالتوں میں عدالتی کارروائیاں معطل رہیں۔ شہداء کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زخمیوں کی عیادت کی۔

پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ شہداء میں 16 پولیس اہلکار اور کئی شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے وقت بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی تھی، جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ 

مشترکہ آپریشن میں حملہ آوروں میں شامل اسنائپر سمیت تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔



PNP

Comments are closed.