by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محمد رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت مسترد

کرکٹر محمد رضوان—فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت مسترد کر دی گئی۔ 

محمد رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ 2 بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت طلب کر چکے، تاہم دونوں بار پی سی بی نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان مکمل تنازع کو پبلک کرنا چاہتے تھے، وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کیے جانے والے موبائل کی تفصیل بتانا چاہتے تھے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پبلک کرنا چاہتے تھے۔

محمد رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق تفصیلات بھی بتانا چاہتے تھے۔

وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 استعمال کرنا چاہتے تھے۔

شق 4.1 کے مطابق کھلاڑی بغیر اجازت عوامی بیان نہیں دے سکتا جبکہ شق 16 کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی میں باہمی تعاون ہونا چاہیے۔



PNP

Comments are closed.