by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

تہران: امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا نے صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کے بعد اب صدر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا سفر میڈیا ٹیم کے بغیر کرنا پڑے گا۔

صدر کے دفتر میں محکمۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللّٰہ عباسی نے اس فیصلے کو دشمنانہ اقدام قرار دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.