by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ریلوے پولیس کا ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

فائل فوٹو 

ریلوے پولیس نے ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز سید ابرار عباس نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

اے آئی جی آپریشنز کے مراسلے کے مطابق پولیس اہلکار ٹرینوں کی چیکنگ کے دوران لائیو لوکیشن بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

ڈی آئی جی نارتھ ریلوے پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی، ٹرینوں کی چیکنگ ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او کی سربراہی میں ہوگی اور اس کے لیے ریلوے پولیس اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔



PNP

Comments are closed.