کراچی (پی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری (0.01 فیصد) کا سلسلہ برقرار رہا۔
کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.17 روپے پر بند ہوئی، جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 روپے (3 پیسے) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز روپیہ 277.20 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر جمعرات کو مضبوط مینوفیکچرنگ اعداد و شمار اور شرح سود میں اضافے کے امکانات کے باعث امریکی ڈالر دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا جبکہ ڈالر انڈیکس 101.1 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
ڈالر کی مضبوطی کے باعث یورپی کرنسی یورو گر کر 2 ماہ کی کم ترین سطح 1.1378 ڈالر پر آ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 3 ماہ کی کم ترین سطح 1.3231 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
PNP
Comments are closed.