سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا۔
جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک توسع کا خط لکھا تھا۔
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جبکہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے 1 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا کہا تھا، جوڈیشل کمیشن نے 2 گواہوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو پائیں گے۔
میر رضا کے اہلِ خانہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے سوالات کے جوابات بھی طلب کر رکھے ہیں۔
PNP
Comments are closed.