ایران دشمن سے جنگ کے لیے تیار، چاہے نوبت قیامت خیز جنگ تک پہنچ جائے، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دشمن سے جنگ دوبارہ شروع ہونے کے لیے ایران تیار ہے، چاہے نوبت قیامت خیز جنگ تک ہی کیوں نہ پہنچ جائے۔
امریکی ٹی وی این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ایران کے امن منصوبے کی شرائط دہرائیں اور کہا کہ ہم اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کے سامنے ڈٹے رہیں گے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اثاثے، جو غیر قانونی طور پر منجمد کیے گئے ہیں، انھیں جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنا تیل فروخت کرنے کی اجازت ہو، ہم کچھ ایسی چیزیں چاہتے ہیں جن کا امریکا گزشتہ معاہدوں میں پہلے ہی وعدہ کر چکا ہے۔
PNP
Comments are closed.