کراچی(پی این پی)کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 550 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں 2 دن میں فی کلو ایل پی جی 150 روپے مہنگی ہوئی ہے۔
اوگرا نے اکتوبر 2026ء میں فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 279.34 روپے مقرر کیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اوگرا اربوں روپے کی لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
PNP
Comments are closed.