by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنا ہوں گی،ایران کا امریکا کو دو ٹوک پیغام

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیش رفت کے لیے واشنگٹن کو ایرانی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق ایران کا مؤقف واضح ہے اور امریکا کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ وہ ایران کی شرائط پر کس حد تک عمل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع کم ہے، جبکہ ایران کو واشنگٹن کے امن سے متعلق دعوؤں پر اعتماد نہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین سے دستبردار ہونے کے بجائے ہر طرح کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خطرات کا جواب محض بیانات کے ذریعے نہیں بلکہ دفاعی تیاری اور طاقت کے ذریعے دیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.