دنیا میں لاہور آلودگی میں دوسرے، کراچی چھٹے نمبر پر
پنجاب میں فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے، دنیا کے بڑے شہروں میں آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے اور کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس اب سے کچھ دیر قبل دو سو اکیانوے اور کراچی کا ایک سو چوہتر ریکارڈ کیا گیا۔
ڈھاکہ تین سو پچپن اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے بڑے شہروں میں آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ تین سو چون ایئرپارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے اس وقت سب سے اوپر ہے۔
PNP
Comments are closed.