اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کاکا نے قتل سے پہلے ثنا یوسف کو پھول پیش کیے تھے۔ ملزم کی طرف سے یہ پھول ثنا کی سالگرہ کے سلسلے میں دیے گئے تھے۔ مبینہ طور پر ملزم نے پھول پیش کرتے ہی ثنا پر فائر کھول دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ ملزم فرار ہو کر فیصل آباد گیا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا