اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل سٹی کے سینئر نائب صدر میاں قاسم نے اسلام آباد کے قریب ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے تاہم یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے جمعہ کی نماز کے دوران عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔