کراچی(پی این پی)سندھ میں رواں سال اگست کے دوران 5 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع غربی، کورنگی، وسطی اور جنوبی کے 1، 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ای او سی سندھ کے مطابق حیدرآباد کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔
ضلع شرقی، کیماڑی اور ملیر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا جبکہ گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر کے ماحولیاتی نمونے بھی منفی رہے۔
ای او سی کے مطابق لاڑکانہ، کشمور، دادو، بدین، جامشورو، سجاول، میر پور خاص اور سانگھڑ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کا کہنا ہے کہ مثبت نمونوں والے اضلاع میں انسدادِ پولیو ویکسینیشن اور دیگر اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.